برطانوی یونیورسٹی نے فلسطین کیلئے ریلی نکالنے پر طلبا کو معطل کر دیا

Oct 19, 2023 | 15:49:PM
برطانوی یونیورسٹی نے فلسطین کیلئے ریلی نکالنے پر طلبا کو معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فلسطینیوں پر ظلم و بربریت ڈھانے والے اسرائیل کے حامی ملک برطانیہ کی یونیورسٹی میں غزہ کیلئے ریلی نکالنے والے سیکڑوں طالبعلموں کو معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ  کے مطابق لندن کی یونیورسٹی سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر طالب علموں کو معطل کردیا ہے،اس حوالے سے یونیورسٹی کی فلسطین سوسائٹی  کی جانب سوشل میڈیا پیغام شیئر کیاگیا ہے ،جس میں ان کا   کہنا ہے کہ طالب علموں نے  رواں ماہ کی 9 تاریخ کو غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی تھی، ریلی میں سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی تھی، جس کے بعد  یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علموں کو خبردار کرتے ہوئے معطل کردیا۔

 فلسطین سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں واضح  کیا گیا کہ  ہم فلسطین بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے، سوسائٹی نے  یونیورسٹی کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے معطل کیے گئے  طالب علموں سے کلاسز لینے اور اپنی تعلیم جاری رکھنےکا بھی کہا ہے،دوسری جانب معروف رائٹر  اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے ایکس پر یونیورسٹی کے اس عمل پر دکھ کا اظہا ر کیا اور ٹوئٹ کی کہ   ’مجھے ہمیشہ ایس او اے ایس کا حصہ بن کر فخر ہوتا تھا لیکن آج سے نہیں ہے‘۔