عیدمیلاد النبیؐ : معمولی جرائم کے قید یوں کی سزا میں کمی

Oct 19, 2021 | 21:01:PM
عید میلاد النبی ،معمولی قیدی
کیپشن: معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں تخفیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید میلادالنبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90دن  کمی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں کمی کا  نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کردیا، چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو بھی نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا، عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم ، دہشتگردی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والے توشہ خانہ ہضم کرگئے۔۔۔مریم نواز کی عمران خان پر تنقید