آثار قدیمہ کے ماہرین نے مدد کے لئے شیطانی قوتوں اور دیوتاؤں کو بلانے کا منتر دریافت کر لیا۔

Jun 19, 2026 | 20:40:PM
آثار قدیمہ کے ماہرین نے مدد کے لئے شیطانی قوتوں اور دیوتاؤں کو بلانے کا منتر دریافت کر لیا۔
کیپشن: ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ  قدیمی رومی سلطنت کے لوگ سیسے کی اس سلیٹ پر تحریر منتر سے  شیطانی قوتوں کو مدد کے لئے بلانے کا کام لیتے تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرین نے مدد کے لئے شیطانی قوتوں اور دیوتاؤں کو بلانے کا  قدیم منتر دریافت کر لیا۔

ماہرین آثار قدیمہ نے نیدرلینڈز میں ایک بہت پرانی پراسرار رومی تختی دریافت ہوئی ہے جس  پر ایسے جادوئی منتر درج ہیں جن سے دیوتاؤں اور شیاطین کو پکار کر دشمنوں کو نقصان پہنچانے کا کام لیا جاتا تھا۔

ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ  یہ نادر نوادرات رومی سلطنت کے صوبے لوئر جرمینیا کے ایک آثارِ قدیمہ کے مقام سے برآمد ہوئی، جو آج کی ڈچ میونسپیلیٹی ہِیرلین میں واقع ہے۔

 تقریباً 9.3 سینٹی میٹر لمبی اور 4.8 سینٹی میٹر چوڑی اس تختی پر تحریر موجود تھی لیکن حیرت انگیز طور پر یہ لاطینی زبان میں نہیں بلکہ قدیم یونانی میں لکھی گئی تھی اور اس کا انداز مصری طرزِ تحریر سے ملتا جلتا تھا۔

 انسٹیٹیوٹ آف پیپیرولوجی کے محققین نے اس تحریر کا مطالعہ کیا اور معلوم کیا کہ اس میں تین مختلف اقسام کے حروف و علامات استعمال کیے گئے تھے۔

 ایسی تختیاں عموماً سیسے سے بنائی جاتی تھیں۔ سیسہ نہ صرف بھاری اور آسانی سے شکل دینے والا مادہ تھا بلکہ قدیم عقائد کے مطابق اس میں لوگوں یا چیزوں کو باندھنے اور ان پر اثر انداز ہونے کی پراسرار طاقت بھی سمجھی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  لبنان میں جنگ بندی ہو گئی