محکمہ موسمیات نے موسم کے  متعلق بڑی خبر سنا دی

Jun 19, 2021 | 11:53:AM
محکمہ موسمیات نے موسم کے  متعلق بڑی خبر سنا دی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کہیں بادلوں کا راج ہے تو کہیں دھوپ کی تپش،محکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،اسلام آباد میں بارش جبکہ لاہور،گوجرانولہ،ننکانہ صاحب ودیگر علاقوں میں رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  جنوبی مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  ہو گی۔

ملتان میں ایک بار پھر درجہ حرارت بڑھنے لگا ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیںٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیاگیا جبکہ آئندہ ہفتے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اورٹرین حادثہ۔۔۔6 بوگیا ں الٹ گئیں