افغانستان سے متعلق فوری اقدامات نہ کئے گئے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، شاہ محمود قریشی 

Dec 19, 2021 | 20:02:PM
وزیر خارجہ ، افغانستان کی مدد، انسانی المیہ جنم، لے سکتا ہے
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان سے متعلق فوری اقدامات نہ کئے گئے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی المیے سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،او آئی سی اجلاس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال اہم پیشرفت ہے،کانفرنس کے موقع پر افغان وفد سے متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں،ان کا کہناتھا کہ افغانستان سے متعلق فوری اقدامات نہ کئے گئے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی المیے سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے،او آئی سی اجلاس میں مرکزی نقطہ چار کروڑ افغان عوام تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ کو ڈانس سکھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی
وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اجلاس کی پہلی قرارداد میں افغان صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا،مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اجلاس کے شرکا نے افغانستان کیلئے غذائی تحفظ کے معاملے پر اتفاق کیا،افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا، افغانستان کیلئے او آئی سی کا خصوصی نمائندہ مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کے مثبت خیالات سنے،امید ہے یہ غیر معمولی اجلاس ایک پل کا کردار ادا کرے گا،اجلاس میں افغانستان کی عوام کی مشکلات پر کھل کر بات کی گئی ہے،افغانستان اور مسئلہ فلسطین سے متعلق دو ستاویزات متفقہ طور پر منظور کی گئیں،افغان عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹرسٹ قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات۔۔پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیدیا