ٹیسٹ میں کم ترین سکور کرنے وا لی ٹیموں میں انڈیا کا سا توا ں نمبر

Dec 19, 2020 | 18:17:PM
ٹیسٹ میں کم ترین سکور کرنے وا لی ٹیموں میں انڈیا کا سا توا ں نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آسٹریلیا کے خلاف بھارت دنیائے کرکٹ کے ساتویں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوگیا۔ ٹیسٹ میچ کی کسی بھی اننگز میں سب سے کم اسکور نیوزی لینڈ کا ہے۔نیوزی لینڈ نے 1955ء میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز بناکر آﺅٹ ہوئی تھی۔
تفصیلا ت کے مطا بق آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم اپنے کم ترین اسکور 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔بھارت کے علاوہ کم ترین اسکور ز کی فہرست میں نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے کم 26 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل 1896 میں جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 30 رنز پر پویلین لوٹی تھی ،ا س ریکارڈ کو 59 برس بعد نیوزی لینڈ نے توڑ دیا تھا۔نیوزی لینڈ نے 1902ء میں انگلینڈ کے خلاف 36 رنز اسکور کیے تھے جبکہ ساﺅتھ افریقا کی ٹیم کا کم ترین اسکور 30 اور 35رنز رہا ہے۔آسٹریلیا کا کم ترین اسکور 36 رنز ہے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 43 کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی ہے۔