کالعدم ٹی ایل پی اور حکومتی کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار، وفاقی وزرالاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے 2 دو رمیں ڈیڈلاک برقرار ہے، تیسرے دور میں شیخ رشید اورنورالحق قادری مذاکرات کریں گے ،وفاقی وزرا لاہور پہنچ گئے۔
مذاکرات کے دو ادوار میں ابتک کیا ہوااس کی تفصیلات سامنے آگئیں ،ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی نے 12 پولیس اور ایک رینجرز اہلکار کو رہا کردیا،کالعدم ٹی ایل پی نے اسلحہ اور سامان واپس کردیا مگر پٹرول ٹینکر دینے سے انکارکردیا،مذاکرات کاروں نے سعد رضوی اورکارکنان کی رہائی کا تاحال مطالبہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی اپنے مطالبے پر قائم ہے کہ حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے ،کالعدم ٹی ایل پی معاہدے کی پاسداری اور سفیر کو نکالنے کے مطالبے پر قائم ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کاروں کاکہناہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہوا تولائحہ عمل طے کریں گے،پیشرفت نہ ہوئی تو کالعدم ٹی ایل پی کل مارچ کا اعلان کرسکتی ہے ۔
ممکنہ مارچ کی صورت میں حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف مقامات ایک بار پھر سیل کردیئے گئے، ہیوی مشینری اورکنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئے گئے ،اس کے علاوہ ڈبل اور سمش آباد میں آئی جے روڈجانے والا لنک روڈ بھی بند کردیاگیا ،ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،چاندنی چوک اورسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ،رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنے کافیصلہ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر نے پھر پاکستانی روپے کوگرادیا