"اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،ملک کو مشکلات سے نکال دیں گے"، امان پراچہ

Oct 18, 2023 | 17:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان ٹی ایسوسی ایشن  کے سابق چئیرمین امان پراچہ نےاسمگلنگ کے خلاف جاری  کریک ڈاون کو بزنس کمیونیٹی اور ملکی معیشت کے لئے اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی ایسوسی ایشن  کے سابق چئیرمین امان پراچہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے اقدامات پر اسمگلنگ پر جاری کریک ڈاون سے اب چائے کی اسمگلنگ رک گئی ہے،جو اقدامات ہورہےہیں  اس سے مہنگائی سمیت  ملکی معیشت جیسی  مشکلات سے نکل جائے گی ۔
 سابق چئیرمین محمد امان پراچہ نے کہا ہے کہ باتیں تو پہلے بہت ہوئیں تھیں ،مگر اسمگلنگ کے خلاف ایسا ایکشن کبھی نہیں ہوا، آرمی چیف کا معیشت کو ٹھیک کرنےکے اقدامات ملک کو مشکلات سے نکال دیں گے، اسمگلرز کے خلاف کو کریک ڈاون ہورہا ہے جو آج تک نہیں دیکھا گیا ۔

  امان پراچہ نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہورہا تھا ، کریک ڈاون کی وجہ سے ہی ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی ہوئی ہے  اورڈالر سستا ہونے سے درآمدی چائے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، موجودہ ڈالر کی ریٹ پر درآمدی لاگت کم ہورہی ہے۔
انہوں  نےحکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت سے اپیل ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری رہنا چائیے، تاکہ یہ ا سمگلنگ دوبارہ نہ ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی بچے سمیت خودکشی کی کوشش  ڈرائیور کی حاضر دماغی نے قیمتی جانیں بچا لیں، ویڈیو وائرل

ٹی ایسوسی ایشن سابق صدر نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 250 ملین کلو گرام چائے کی طلب ہے ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے چائے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہونے سے لیگل چائے کی درآمد میں 35 سے 40 فیصد تک کمی ہوگئی تھی ، چائے کی لیگل درآمد پر 54 فیصد کے قریب ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہوتی ہیں جبکہ 35 سے 40 فیصد اسملگل کے ذریعے آنے والی چائے پر قومی خزانہ کوسالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، جو اب کریک ڈاون کے بعد  اسمگلنگ رک جائے گی اور کوئی بڑا نقصان  نہیں ہوگا۔