ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں ٹن اشیاءبرآمد 

Apr 07, 2024 | 11:02:AM
ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن،ہزاروں ٹن اشیاءبرآمد 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،جس کےدوران ہزاروں ٹن اشیا خورونوش برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26ہزار762 میٹرک ٹن کھاد، 2ہزار420 میٹرک ٹن آٹا،53ہزار954 میٹرک ٹن گھی اور 9ہزار340 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔

24 تا 31 مارچ کے دوران پنجاب سے 168میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی،24 تا 31 مارچ کے دوران متعلقہ اداروں نے 38 انسداد ذخیرہ اندوزی کے کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔