''انتخابات سے متعلق غیر جانبدارانہ اور معروضی معلومات کا حصول"

Mar 18, 2024 | 23:57:PM
''انتخابات سے متعلق غیر جانبدارانہ اور معروضی معلومات کا حصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انتخابات سے متعلق غیر جانبدارانہ ،معروضی معلومات کا حصول اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ان کی فراہمی  جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے  کے لیے بہت اہم ہے،  اسی اہمیت کے پیش نظر اور جمہوری اداروں کی شفافیت ،غیر جانبداری اور انتخابی عمل میں تمام طبقات کی  غیر جانبدارنہ  معلومات تک رسائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے شاہ حسین نیٹ ورک کی ممبر تنظیم  یوتھ کمیشن فار ہیئومن رائٹس نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورشاہ حسین نیٹ ورک  کے اشتراک اور فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے تعاون سے جنرل الیکشن 2024 کی  مشاہدہ کاری میں حصہ لیا۔ 

اس طویل مدتی مشاہدہ کاری، الیکشن ڈے کی آبزرورز کی تربیت اور الیکشن ڈے کی مینجمنٹ کے ضمن میں  فرائض سر انجام  دیے، الیکشن ڈے کی آبزرویشن  کی تربیت کی سہل کاری فافن سے تربیت یافتہ ٹرینر مس وجاہت بتول نے کی، اس تربیتی نشست میں شرکاء کو الیکش ایکٹ 2017 کی روشنی میں  فافن کی  مرتب کی جانے والی چیک لسٹ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ غیر جانبدارانہ مشاہدہ کاری کی اہمیت، طریقہ کار اور ضابطہ اخلاق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ تربیت کے اختتام پر تمام مشاہدہ کاروں سے حلف لیا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن اور فافن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے۔


یوتھ کمیشن فار ہیومین رائٹس کے لیے اس مشاہدہ کاری کے عمل میں حصہ لینا ایک نیا  اور منفرد تجربہ تھا، بحثیت تنظیم، اس مشاہدہ کاری کے دوران فافن/سنگت کی مختلف چیلنجز کے ساتھ بروقت نبردآزما ہونے کی حکمت عملی ،مہیا کی جانے والی تربیتی نشستوں اور تربیتی مواد سے نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ ادارہ کی سطح پر بھی  مختلف منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے بہت سے نئے تجربات سیکھنے کا موقع ملا ۔