حساس معلومات کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت نے رسپانس ٹیم تشکیل دیدی

Mar 31, 2024 | 15:30:PM
حساس معلومات کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت نے رسپانس ٹیم تشکیل دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حساس معلومات کے تحفظ اور سائبر حملے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی،جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے  کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے ، جو  این سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلومات اور اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی۔

وزارت آئی ٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق نیشنل سرٹ تشکیل دی گئی ہے، سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا جو کئی سال سے چل رہا تھا۔

ایمرجنسی رسپانس ٹیم نیشنل سرٹ سائبر حملوں کا پتہ لگانے اور ان  کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے گی ، اس کیلئے ماہرین کی تعیناتی کے ساتھ  ضروری سافٹ اور ہارڈ وئیرکی خریداری پہلے ہی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب ہمیں کوئی نماز سے نہیں روک پائے گا، خواجہ سراؤں کیلئے پہلی مسجد کا افتتاح

نیشنل سرٹ سائبر حملوں سے متعلق آگاہی، تحقیق و ترقی کیلئے کام کرے گی، نیشنل سرٹ کیلئے الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔ یاد رہے کہ سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کئی سال سے چل رہا تھا، منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن سیکیورٹی بورڈ چلا رہا تھا۔