پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ اہم خبر آ گئی

Jun 18, 2023 | 22:37:PM
Pakistan, Eid-ul-Adha, when will it be, important, the news has arrived, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سعودی عرب میں عید کے بعد اب یہی امکان ہے کہ کل پاکستان میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق سعودی  عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے، 27جون کو  بروز منگل مناسک حج کا رکن اعظم ہو گا جس کے بعد 28 جون کو عید الاضحیٰ ہو گی، جبکہ پاکستان میں عید الاضحیٰ ایک روز بعد 29 جون بروز  جمعرات ہونے کا امکان ہے ۔

کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش  آج  شب9 بجکر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہےپاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :اہم اسلامی ملک نے عید الاضحیٰ کا اعلان کر دیا

سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آ نے کے بعد اب پاکستانی  اپنی چھٹیوں کا حساب لگا رہے ہیں تو ایسے میں انہیں بتا دیں کہ بڑی عید پر بڑی خوشیاں جیسی ان کی لاٹری لگ سکتی ہے ، اگر تو حکومت وقت  27 جون حج کے دن یعنی بروز منگل  چھٹی کا اعلان کر دیتی ہے تو پھر پاکستان میں عید کے تین روز کی چھٹیاں ملا کر کل 5 چھٹیاں بنتی ہیں جن کی ترتیب 27،28،29،30 جون اور یکم  جولائی  کو بنتی ہیں یکم جولائی کیونکہ ہفتہ کا دن ہے اور پھر ہفتہ وار چھٹی اتوار  کا دن آتا ہے تو اس طرح 6 چھٹیاں بنتی ہیں ۔

سرکاری ملازمین کیلئے ان چھٹیوں کو 9 چھٹیوں میں منتقل کرنے کا احسن موقع ہے اگر تو وہ ہفتہ کے آغاز پر یعنی سوموار کو چھٹی کر لیتے ہیں تو اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی ساتھ میں شامل کر سکتے ہیں ، اس طرح وہ ایک ساتھ 9 چھٹیاں کریں گے ۔