مہنگائی میں کمی کے دعوے ٹھس،ادارہ شماریات نے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے

Dec 18, 2020 | 21:40:PM
مہنگائی میں کمی کے دعوے ٹھس،ادارہ شماریات نے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی میں کمی کے سارے دعوے پھر دھرے کے دھرے رہ گئے،عوام کوسستی چینی ملی نہ سستے انڈے ہی مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 22 فیصد کمی ہو ئی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، 
ادارہ شماریات کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت میں رواں ہفتے 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا، کوئٹہ میں انڈے 225 روپے فی درجن تک پہنچ گئے،اسلام آباد اور پشاور میں انڈے 210 روپے فی درجن میں فروخت کئے گئے ،کراچی اور ملتان میں انڈوں کی قیمت 200 درجن رہی ،لاہورمیں انڈے 195 روپے فی درجن میں فروخت کئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 84 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں سکھر میں چینی 5 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ،بہاولپور اور لاڑکانہ میں بھی چینی 5 روپے فی کلو تک مہنگی ،راولپنڈی میں چینی 5 روپے تک فی کلو سستی ہوئی،کراچی اور بنوں میں چینی 3 روپے فی کلو تک سستی ہوئی ،ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 90 روپے فی کلو ہے،چینی کی کم سے کم قیمت 78 روپے فی کلو ہے ،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 81 روپے 93 پیسے فی کلو ہے ۔
اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا، ،لہسن کی فی کلو قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،پیٹرول 3 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا،دال ماش، کیلا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر، مٹن اور خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کی کمی ہوئی،آلو کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، دال مونگ، دال مسور، آٹا اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔