افغان کرکٹ ٹیم  پا کستان کیخلاف سیریز کھیلے گی یا نہیں۔۔اہم خبر آگئی

Aug 18, 2021 | 19:07:PM
 افغان کرکٹ ٹیم  پا کستان کیخلاف سیریز کھیلے گی یا نہیں۔۔اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کابل میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی جہاں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سجل علی کا ٹک ٹا کر خا تون کے کپڑے پھاڑنے وا لوں کے لئے عبر ت ناک سزا کا مطالبہ

دوسری جانب افغانستان کے خلاف تین وڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ لاہور میں 21 سے 28 اگست تک لگایا جائے گا جس میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ اس وقت ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں مصروف کھلاڑی پاکستان واپس آکر کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان نے ہسپتال میں چو ری کرنے وا لے کے ہاتھ کا ٹنے کے بجا ئے معا فی دے دی۔۔ویڈیو وا ئرل