صدر نے2 گورنر وں کے  استعفے منظور کرلئے

اسپیکر سندھ اسمبلی او ر سپیکر بلوچستان اسمبلی اپنے اپنے صوبوں کے قائم مقام گورنر ہونگے

Apr 18, 2022 | 18:27:PM
استعفا۔گورنر ۔سندھ۔منظور۔سراج درانی۔صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بلوچستان کے گورنر  ظہور احمد کے  استعفے منظور کرلئے ہیں۔کابینہ ڈویژن کی طرف سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نئے گورنر کی تعیناتی تک قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی  قائم مقام گورنر بلوچستان ہونگے۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ صدر مملکت کو استعفا بھجوا دیا ہے، سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی ہے، ایک دو دن میں گورنرہاﺅس سے شفٹ ہوجاﺅں گا۔عمران اسماعیل کے استعفے کے متن میں لکھا تھا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ سازش کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو ہٹایا گیا، جس شخص پر کرپشن کے سنگین الزامات ہوں اسے پروٹوکول نہیں دے سکتا۔استعفے کے متن میں لکھا تھا کہ مادر وطن کی خودمختاری کی جدو جہد اپنے قائد عمران خان کے ساتھ جاری رکھوں گا، مزید گورنر سندھ رہنا میری عزت نفس اور میرے قائد کے اعتماد کی خلاف ورزی ہوگی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفے کے متن میں علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا تھا۔
اے طاہر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو،پرواز میں کوتاہی
یہ بھی پڑھیں۔نئی سیاسی صف بندیاں شروع۔۔عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ