عمرہ کرنیوالوں کیلئے اہم خبر

Apr 18, 2022 | 12:41:PM
عمرہ کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: عمرہ زائرین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کرنے والوں کیلئے ٹریولز ایجنٹس 3 لاکھ سے ساڑھے5لاکھ روپے میں بکنگ کررہے ہیں۔سعودی گورنمنٹ نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کیلئے تین اوقات مقرر کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ہر عمر اور محرم کے بغیر عمرہ کی اجازت ملنے کے بعد مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ میں اعتکاف اور رمضان کے آخری عشرہ کے ایام وہاں گزارنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ٹریولز ایجنٹس نے اخراجات میں ہوش روبا اضافہ کردیا ۔

  سعودی عرب  کی جانب سے40 سال سے کم عمر پاکستانی زائرین کو فیملی کے بغیر اور45 سال سے کم عمر خواتین کےلئے محرم کی شرط بھی ختم ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آخری ایام اور مسجد نبویؐ اور خانہ کعبہ میں اعتکاف کرنے والے زائرین نے ویزا لگوانے اور بکنگ کےلئے ٹریولز ایجنٹس نے رابطے شروع کردیئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی گورنمنٹ نے عمرہ زائرین کی سہولت لےلئےمسجد الحرام میں داخلے کےلئے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو بھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خربوزہ کے طبی فوائد۔افطاری میں کھانا انتہائی مفید