عربی میں اذان دینے کی اجازت پر کس وزیراعظم کو سولی پر لٹکایا گیا۔۔؟

Sep 17, 2021 | 23:23:PM
، ترک وزیراعظم ،عدنان میندرس
کیپشن:  ترکی کے وزیراعظم عدنان میندرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)17 ستمبر 1961 کو آج کے دن ترکی کے منتخب وزیراعظم عدنان میندرس کو عربی میں اذان دینے کی اجازت کے الزام میں سولی پر لٹکا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدنان میندرس کو اُس وقت کی فوجی حکومت نے پھانسی دے دی تھی۔ عدنان میندرس پر عربی میں اذان دینے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جو حقیقت میں ایک جھوٹا الزام تھا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک نے 1932 میں عربی میں اذان دینے پر پابندی عائد کی تھی۔

1899 میں پیدا ہونیوالے عدنان میندرس1950 اور  1960کے درمیان ترکی کے وزیراعظم رہے۔وہ ترکی کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے بانی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں منفی رول۔۔سخت سوالوں کا ڈر ۔۔مودی نے تاجکستان کا دورہ عین وقت پر منسوخ کیا