افغانستان میں منفی رول۔۔سخت سوالوں کا ڈر ۔۔مودی نے تاجکستان کا دورہ عین وقت پر منسوخ کیا

Sep 17, 2021 | 22:32:PM
بھارتی وزیراعظم, دور تاجکستان، منسوخ
کیپشن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں منفی کردار  ادا کرنے کےباعث عالمی برادری میں بھارت کو  ہمہ وقت خفت اٹھانے کا اندیشہ رہتا ہے اور اسی ڈر کی وجہ سے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا تاجکستان کا دورہ عین وقت پر منسوخ کر دیا۔ 

امارت اسلامی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے بھارت کے افغانستان میں منفی کردار پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں صحافیوں کی جانب سے سخت سوالوں کے خدشے کی بنا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ تاجکستان عین وقت پر منسوخ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چین اور روس افغانستان کیلئے فنڈز کی بحالی پر متفق

یاد رہے کہ بھارت  کی جانب سے متعدد بار افغانستان کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ طالبان کی عبوری حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بے بنیاد جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں۔