کورونا،  کراچی4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

May 17, 2021 | 10:52:AM
 30 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کیپشن: 30 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی کے ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں 30 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں شامل گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔دوسری جانب پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی جوکہ اب صوبے بھر میں 30 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا خطرات۔کیماڑی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ