لنکا کو ورلڈکپ جیتے 25 برس ہوگئے،بے نظیر شہید کے ہاتھوں ٹرافی دینے کی ویڈیو وائرل

Mar 17, 2021 | 23:18:PM
لنکا کو ورلڈکپ جیتے 25 برس ہوگئے،بے نظیر شہید کے ہاتھوں ٹرافی دینے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی نے 25 سال پرانی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس وقت پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سابق سری لنکن کپتان ارجنا راناٹنگا کو ورلڈ کپ ٹرافی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق آئی سی سی نے یہ ویڈیو سری لنکا کے ورلڈکپ جیتنے کے 25 برس مکمل ہونے پر شیئر کی ہے۔سری لنکانے 17 مارچ 1996 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کو فائنل میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
آئی سی سی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کو کچھ لمحوں کے لیے رانا ٹنگا کو ٹرافی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ مشترکہ طور پر پاکستان، بھارت اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا جس میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)