امریکاایران مفاہمت؛دستخط تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہو گی

Jun 17, 2026 | 13:09:PM
امریکاایران مفاہمت؛دستخط تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پرجمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے

و الے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی غور کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔