سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں، عوام کی آواز بھی بننا پڑتا ہے:بلاول بھٹو 

Jul 17, 2026 | 18:40:PM
سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں، عوام کی آواز بھی بننا پڑتا ہے:بلاول بھٹو 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا کام عوام کے لیے آواز بلند کرنا اور پل کا کردار ادا کرنا ہے ، سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں ہے ۔

آزاد کشمیر کے ضلع ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ الیکشن ریاست آزاد کشمیر کیلئے ایک امتحان سے کم نہیں ، آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں ،ہم نے کشمیر کی آواز اسلام آباد تک پہنچانی ہے ، اگر آزاد کشمیر کے عوام ذمہ داری دیں تو آپ کی آواز بنیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر مسئلے کو سیاسی اور پرامن انداز میں حل کیا جاسکتا ہے ،کشمیر کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا پورا اندازہ ہے ، احتجاج کرنے والوں کے خط کے جواب میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کی تجویز دی،کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے تک احتجاج بھی ختم کرنے کا کہا تھا، انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا کام عوام کیلئے آواز اٹھانا اور پل کا کردار ادا کرنا ہے،سیاست صرف اقتدار سنبھالنے کا نام نہیں ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق کشمیر کے نمائندگان کو اقتدار کے کمروں میں بٹھانا ہمارا مشن ہے، بلاول بھٹوچاہتے ہیں کہ کشمیر کے عوام اپنے مسائل کے حل خود نکالیں ، بلاول بھٹوکشمیر کو تیس تیس دن بند کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی،مودی سرکار بھی آپ کی زمین سلب کرناچاہتی ہے، یہ نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ گھر اور زمین کے مالکانہ حقوق بھی دے رہے ہیں ،پیپلزپارٹی اور باقی جماعتوں میں یہی فرق ہے کہ ہم عوام کی ترقی کو اصل ترقی سمجھتے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی نے اسی وجہ سے ہمیشہ غریب اور عوام دوست منشور دیا ہے، آپ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے تو حق حاکمیت ،حق ملکیت اور روزگا ر کی جدوجہد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حالات مشکل ہے لیکن کشمیر کے عوام نے ووٹ کا اختیار ہر صورت استعمال کرنا ہے، اگر آپ نہ نکلے تو آپ کے فیصلے پھر کوئی اور لے گا اور خمیازہ آپ بھگتیں گے ، گلگت کی طرح آزاد کشمیر کے عوام بھی پیپلزپارٹی کے منشور پر یقین رکھتے ہیں ،27جولائی کو یہ موقع ہوگا کہ آپ اپنے حقوق کیلئے تیر پر مہر لگائیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجر نشست ویلی تھری کی پولنگ سکیم جاری