ملائیشیا میں ضبط شدہ پی آئی اے طیارے کے 118 مسافر وطن واپس

Jan 17, 2021 | 12:14:PM
ملائیشیا میں ضبط شدہ پی آئی اے طیارے کے 118 مسافر وطن واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافروں کی متبادل ذریعے سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 118 مسافر آج نجی ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دبئی سے شام 7 بج کر 36 منٹ پر روانہ ہوئی  جبکہ نجی ائیرلائن مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ پریشان مسافروں نے ایئرپورٹ پر کااحتجاج کیا ہے.

دوسری جانب 54 مسافربراستہ دوحہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔