پی ایس ایل 9: افتتاحی تقریب مکمل، کون کونسے فنکاروں نے پرفارم کیا؟

Feb 17, 2024 | 19:37:PM
پی ایس ایل 9: افتتاحی تقریب مکمل، کون کونسے فنکاروں نے پرفارم کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز، رانا آذر) پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب مکمل ہو گی، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت بورڈ کے دیگر حکام نے شرکت کی جبکہ علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب مکمل ہو گئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین پی سی بی محسن رضا نقوی اور ٹیم مالکان تھے جبکہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی افتتاحی تقریب کیلئے قذافی سٹیڈیم موجود تھے، افتتاحی تقریب میں راک سٹار علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگایا، تقریب میں لیزر شو اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے آفیشل انتھم ’کھل کے کھیل‘ کے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ

افتتاحی تقریب کے بعد رات 8 بجے میچ شروع ہوگا، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے، دفاعی چیمپئین لاہور قلندر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، افتتاحی تقریب کے بعد گراؤنڈ سٹاف نے کورز ہٹا کر پچ کی تیاری شروع کر دی ہے، افتتاحی میچ کا ٹاس  7:30 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ دوپہر 3 بجے سے شائقین کرکٹ کی قدافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری ہوا، لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائٹڈ کے سپورٹرز اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 34 مقابلے ہوں گے۔