فلم 'انیمل' کا فائٹنگ سین اداکار محب مرزا کی نقل نکلا

Dec 17, 2023 | 15:24:PM
 بالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم 'انیمل' گانوں کے بعد مشہور ہونے والا فائٹنگ سین پاکستانی فلم کی نقل نکلا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم 'انیمل' گانوں کے بعد مشہور ہونے والا فائٹنگ سین پاکستانی فلم کی نقل نکلا۔

رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم 'انیمل' اپنی ریلیز سے قبل ہی ٹیزر ، ٹریلر اور گانوں کے سبب زیرگردش تھی تاہم سینما گھروں کی زینت بنتے ہی فلم نے ریکارڈ توڑ کمائی کی۔

جہاں ایک طرف فلم کی کمائی نے سب کو حیران کردیا وہیں دوسری جانب فلم کے گانوں اور ایک فائٹنگ سین کے نقل کیے جانے کے انکشافات سامنے آئے۔ 

فلم کا گانا ' ساری دنیا جلا دیں گے' مدھوبالا کی فلم کے گانے 'تم روٹھ کے مت جانا' اور پنجابی گانا 'چٹا ککڑ' کی میوزک کی ہو بہ ہو نقل ہے جبکہ گانا ' جمال کدو' ایرانی لوک گانے 'جمال جمالو' کی نقل ہے۔

گانوں کی دھن کی چوری کے بعد ایک اور چوری کا  انکشاف پاکستان کی فلم کے حوالے سے بھی سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں ایک انسٹاگرام پیج پر 'انیمل' کے فائٹنگ سین کی مختصر ویڈیو کلپ کے ساتھ پاکستانی اداکار محب مرزا کی سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ' عشرت میڈ ان چائنہ' کے فائٹنگ سین کے ساتھ جوڑی ہے۔

ویڈیو میں دونوں فائٹنگ سین ایک دوسرے سے کافی حد تک مماثلت رکھتے ہیں جس کی نشاندہی مذکورہ شخص نے اپنی ویڈیو کے ذریعے کی۔ انیمل میں رنبیر کا لُک بھی کافی حد تک محب مرزا کے فلمی لُک سے ملتا جلتا معلوم ہورہا ہے جبکہ رنبیر کی طرح محب بھی بغیر شرٹ لڑائی کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:   اداکار احسن خان کا فیشن شو کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

بعدازاں اس ویڈیو کو خود محب مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر بطور اسٹوری ری شیئر کیا اور اسٹوری کو دلچسپ بناتے ہوئے لکھا کہ ' انیمل چٹا ککڑ میڈ ان چائنہ'۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس غیر معمولی مماثلت کے سبب 'انیمل' کو  مختلف فلموں کی نقل پر مبنی کہانی قرار دیا جا رہا ہے۔