بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Apr 17, 2026 | 10:36:AM
بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، درخواست مارچ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

 نیپرا سی سی پی اے کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:گولڈ مارکیٹ میں ہلچل،قیمتیں نئی سمت میں چل پڑیں

سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں ہائیڈل سے 23 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر سے 22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی و درآمدی  کوئلے سے 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 10 اور آر ایل این جی سے 5 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔