شاہد آفری اور علی ظفر نے والد کے ہمراہ ٹی سٹال پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان کر دیا

Apr 17, 2023 | 12:19:PM
شاہد آفری اور علی ظفر نے والد کے ہمراہ ٹی سٹال پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی اور علی ظفر نے والد کے ہمراہ ٹی سٹال پر کام کرنے والے باکسر کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے انڈسٹریل ہب کراچی میں ایک چائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے باکسنگ کیریئر جاری رکھنے کیلئے مدد کی اپیل کی۔ جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور اداکاروگلوکار علی ظفر نے باکسر کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے تاریخ رقم کردی

آغا کلیم نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پراٹھے بنا رہے تھے۔

نوجوان کک باکسر کی جانب سے مدد کی اپیل کے بعد شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ہم آپ کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کیلئے تیار ہیں اور انشااللہ آپ اپنے کیریئر میں بہت آگے جائیں گے، میں نے اس مقصد کیلئے بنائی جانے والی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور میگا سٹار لیگ کو الرٹ کر دیا ہے وہ جلد ہی آپ سے رابطہ کریں گی اور آپ کو درکار آلات مہیا کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اداکار و گلوکار علی ظفر نے نوجوان باکسر کے پیغام پر جواب دیا کہ ’ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنی چاہیے خاص کر ان کی جو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، سپورٹ مافیا جس نے ایسے ٹیلنٹ کو روکے رکھا ہے ان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، میں ان کی معاشی طور پر مدد کروں گا، ان کو رنگ میں واپس جانا چاہیے اور دوبارا فائیٹ کرنی چاہیے، میں اپنی اگلی فلم کیلئے ان کے ساتھ مل کر ٹریننگ کروں گا‘۔

 واضح رہے کہ آغا کلیم کوئٹہ کے علاقے نیوکلی کربلا شاہی کوٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور معاشی جدوجہد کرتے ہوئے کراچی میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے والد اور دیگر افراد کے ہمراہ ایک چائے کے ہوٹل پر 12 گھنٹے کام کرتے ہیں۔