اے این ایف کی کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، 108 کلو گرام منشیات برآمد

Oct 16, 2023 | 10:09:AM
اے این ایف کی کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، 108 کلو گرام منشیات برآمد
کیپشن: اے این ایف کی کاروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، 108 کلو گرام منشیات برآمد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, 5 کاروائیوں میں 108 کلو گرام منشیات برآمد, 3 ملزمان گرفتار۔

ترجمان اینٹی ناکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے سپر ہائی وے کراچی پر کوہاٹ کے رہائشی ملزم سے 24 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، ملزم کی نشاندہی پر کراچی کا رہائشی ساتھی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ ہنستا کھیلتا خاندان اجاڑ گئی

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کوریئر آفس میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دبئی کے لئے بُک کئے گئے لکڑی کے ڈیکوریشن والے پارسل سے 180 گرام آئس برآمد کی گئی۔

دوسری جانب سبی روڈ کوئٹہ پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کے دروازوں میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کی گئی، دورانِ کاروائی نصیر آباد کے رہائشی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ضلع چاغی اور کیچ میں سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی منشیات بھی برآمد کی گئی، 25 کلو چرس ،8 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 30 گرام آئس اور 20 کلو گرام ممنوعہ مواد برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔