اے این ایف کی 8 کارروائیاں، 170 کلو منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار‎ 

Apr 05, 2024 | 10:19:AM
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں 8 کارروائیوں میں 170 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی، عابد چوہدری)  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں 8 کارروائیوں میں 170 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مانگا منڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان پشاور سے لاہور سپلائی کرنے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی کی اور ملزمان کی جامع تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے سے لاکھوں مالیت کی 21 کلو 600 گرام چرس اور 6 کلو افیون برآمد ہوئی۔

ملزمان کی شناخت محمد پھول اور سانیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔  گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی صدر سدرہ خان  کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸیگا ،