لاہور: الیکٹرانکس کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

Mar 16, 2024 | 08:40:AM
لاہور کی شاہ عالمی مارکیٹ میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی شاہ عالمی مارکیٹ میں الیکٹرانکس کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور شاہ عالمی مارکیٹ کے علاقے موچی گیٹ میں پیش آیا جہاں الیکٹرانکس کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ 

اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے 10 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، ریسکیو عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

مزید پڑھیں:  روس میں صدارتی انتخابات کیلئے بھارت میں بھی ووٹنگ کا انعقاد 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ سکی، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا، پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب شاہ عالمی مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ سے 25 سے 33 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے۔