پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بجٹ پر تحفظات کے حوالے سے پارٹی ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا۔
پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے بجٹ سے متعلق تحفظات سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو آگاہ کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے انہیں بجٹ کی تفصیلات، اخراجات اور مختلف شعبوں کے لیے مختص فنڈز سے متعلق بریفنگ دی۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ بجٹ میں زیادہ فنڈز لاہور کے لیے رکھے گئے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ شہروں کی حد تک بہتر ہے لیکن دیہات اب بھی گندگی کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، وردی میں موٹروے پر لفٹ مانگنے پر پابندی عائد