ہمالیہ سرحد پر چینی اور بھارتی ٹینک آمنے سامنے

Jan 16, 2021 | 23:06:PM
 ہمالیہ سرحد پر چینی اور بھارتی ٹینک آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہمالیہ کے متنازعہ خطے میں چینی اور بھارتی ٹینک آمنے سامنے۔ میل آن لائن کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک چینی ملٹری بلاگرکی طرف سے چین اور بھارت کے درمیان ہمالین خطے کی اس متنازعہ سرحد کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق اس تصویر میں صرف 100گز کے فاصلے پر بھارتی اور چینی افواج کے خیمے اور دونوں افواج کے ٹینک بھی کھڑے ہیں۔ 
بلاگر کی طرف سے یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وائبو پر پوسٹ کیے جانے کے بعد چینی نیوز ویب سائٹس اس پر آرٹیکل لکھ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی متنازعہ بارڈر پر چینی اور بھارتی فوج میں ڈنڈوں اور پتھروں سے لڑائی ہوئی تھی جس میں ایک کرنل سمیت 20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ 1975کے بعد پہلا واقعہ تھا جس میں دونوں طرف سے کوئی موت ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے اس بارڈر پر اپنی افواج کی تعداد بڑھا دی گئی اور بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا ۔