ڈیزل مہنگا، ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافہ

Aug 16, 2023 | 17:39:PM
ڈیزل مہنگا، ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا ہے اور ڈیزل کے نرخ بڑھنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 17 روپے اضافے کے بعد 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اضافے کے بعد 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کے بعد اب ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور ریلویز ہیڈ کوارٹرز نے کرائے بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر بلدیوں پر،روپے پر شدید دباؤ ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آ گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے اور نئے کرائے 17 اگست سے نافذالعمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل خبر تھی کہ ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے پر ورکنگ شروع کردی ہے اور ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرین کے کرائے بڑھانے پڑیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔