دوران سفر مسافروں سے رشوت  لینے پر ٹرین گارڈ معطل

Apr 16, 2024 | 21:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) دوران سفر مسافروں سے رشوت  لینے پر ہزارہ ایکسپریس کے گارڈ کو معطل کر دیا گیا۔

عید کی چھٹیوں میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرین گارڈ مسافروں سے اضافی پیسے لینے لگے، ٹرین کی ٹکٹ کے لیے مسافر سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گئی، چیف کمرشل مینجر علی رضوان رضوی نے سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیو پر ایکشن لے لیا، انہوں نے دورانِ سفر مسافروں سے رشوت لینے والے ٹرین گارڈ غلام مصطفے کو معطل کرکے سی سی ایم آفس پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کا معاملہ،  پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام اندازے  غلط ثابت کر دیئے

ہزارہ ایکسپریس ٹرین گارڈ نے مسافر سے ٹکٹ دینے کے لیے1ہزار روپے رشوت لی، مسافر کی جانب سے شور ڈالنے پہ گارڈ نے 1ہزار روپے مسافر کو واپس کئے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گارڈ کی جانب سے 1ہزار  روپے واپس کرنے کے مناظر کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔