مولا جٹ فلم کی پروڈیوسر سے سوشل میڈیا صارفین کی خاص درخواست

Oct 15, 2022 | 11:08:AM
فائل فوٹو
کیپشن: مولا جٹ فلم کی پروڈیوسر سے سوشل میڈیا صارفین کی خاص درخواست
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے خاص درخواست کر دی ہے۔13 اکتوبر کو فلم کے ریلیز ہوتے ہی طویل مدت سے فلم کے منتظر شائقین نے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رُخ کیا۔فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پروڈیوسر سے ایک نئی فرمائش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  فلم کو توقعات کے مطابق قومی اور بین الاقوامی باکس آفس پر زبردست پذیرائی مل رہی ہے وہیں فلم غیر معمولی کمائی بھی کر رہی ہے۔ایسے میں شائقین فلم بھی سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس پوسٹ کرکے فلم کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ اسی سبب فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں سینما گھر جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس فلم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اوپر بھی شائع کریں۔

عمارہ حکمت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم فلم کے کلپس سوشل میڈیا یا یوٹیوب پر پوسٹ نہ کریں، اس سے آپ نہ صرف ان افراد کا مزہ خراب کریں گے جو فلم دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ فلم کے ممکنہ بزنس کو بھی متاثر کریں گے‘۔

عمارہ حکمت کے ٹوئٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے یوٹیوب پر فلم کے ریلیز ہونے کے حوالے سے اسکرین شارٹس اور فیس بُک کے مخصوص پیچز کے لنکز  شیئر کئے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری طرف ایک سوشل میڈیا صارف نے پروڈیوسر سے درخواست کی کہ کچھ لوگ اس فلم کو اپنے ذاتی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کر رہیں ہیں ان کے خلاف کاروائی بھی کریں۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔

البتہ، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےاس فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔