واپڈا افسران کیلئے مفت بجلی ختم، رقم دینے کا فیصلہ

Nov 15, 2023 | 15:03:PM
واپڈا افسران کیلئے مفت بجلی ختم، رقم دینے کا فیصلہ
کیپشن: واپڈا افسران کیلئے مفت بجلی ختم، رقم دینے کا فیصلہ
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بجلی کمپنیوں کےافسران کیلئے مفت بجلی ختم کر کے رقم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق واپڈا افسران کے لئے مفت بجلی کی بجائے رقم دینے کا فیصلہ لر لیا گیا ہے، سمری منظوری کیلئےوفاقی کابینہ میں آج پیش کی جائے گی ،گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی، ڈسکوز کے گریڈ 17 کے آفیسر کو مفت بحلی کی بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپےملیں گے، گریڈ 18 کے آفیسر کو ماہانہ 600  مفت یونٹس کی بجائے 21 ہزار 996  روپے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وکلاء پر بڑی پابندی لگ گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے آفیسر کو ماہانہ 880  مفت یونٹس کی بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، گریڈ 20 کے آفیسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46 ہزار 992 روپے دیئےجائیں گے، گریڈ 21 کے آفیسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55 ہزار 536 روپےملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی پیداواری کمپنی کے گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ 24 ہزار 570 روپے دیئے جائیں گے ، گریڈ 18 کے آفیسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 روپےملیں گے۔

ْذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنکوز کے گریڈ 19 کے آفیسر کو ماہانہ 42 ہزار 720 روپے دیئے جائیں گے ،جنکوز کے گریڈ 20 کے آفیسر کو ماہانہ 46 ہزار 992 روپے ملیں گےجبکہ جنریشن کمپنیوں کےگریڈ 21 کے آفیسر کو ماہانہ 55 ہزار روپے 536  روپے دیئے جائیں گے۔