وکلا پر گاؤن پہننا لازمی قرار

Nov 15, 2023 | 14:08:PM
وکلا پر گاؤن پہننا لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا پر گاؤن کی پابندی لازمی قرار دے دی ، چیف جسٹس عامر فاروق کا  دوران سماعت وکلا سے مکالمے میں کہنا تھا کہ ایک سینئر وکیل اور ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت آئے ہیں لیکن دونو ں نے ہی گاون نہیں پہنا۔ 

عدالت نے 15 نومبر سے عدالت میں وکلاء کا گاؤن پہن کر پیش ہونا لازمی قراردے دیا،چیف جسٹس ے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو ہائیکورٹ کے احکامات کا پتہ نہیں ہے ، آپ دونوں سینئیر وکیل ہیں ایک تو ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب بھی ہیں لیکن دونوں بغیر گاؤن کے،؟ چیف جسٹس15 نومبر سے عدالت پیش ہونے پر گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، وکلا نے جواب دیا کہ ہم معزرت چاہتے ہیں ، آئندہ گاؤن پہن کر عدالت پیش ہونگے ، چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ خود بھی گاؤن پہنیں اور دیگر وکلاء کو بھی بتائیں جنہوں نے وہ نوٹیفکیشن نہیں دیکھا ۔

یہ بھی پڑھیں :شوہر سے تنہائی میں ملاقات کرائی جائے، بشریٰ بی بی