ڈیڈ لائن کو14روز گزر گئے،غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار

Nov 15, 2023 | 10:11:AM
ڈیڈ لائن کو14روز گزر گئے،غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی، عرفان ملک) ڈیڈ لائن ختم ہوئے 14روز گزر گئے،غیر ملکی تارکین وطن کا انخلا سست روی کا شکار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے ابتک صرف 713غیر ملکیوں کو وطن واپس بھجوایا جاسکا، پولیس نے ابتک غیر قانونی غیر ملکیوں کیخلاف 1650سےزائد ریڈز کئے، نادرا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ساڑھے17ہزار غیر ملکی افراد کی تصدیق ہوئی، 14ہزار کےقریب غیرقانونی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر اپنے ممالک چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک میں ریلیف تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری،کیا عمران خان رہا ہوپائیں گے؟

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو غیرقانونی تارکین کےانخلاکا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک دے دیا، سی سی پی او نے ایس پیز کواپنی ڈویژن میں کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔

آئی پنجاب کے حکم کے مطابق اب روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سی سی پی او آفس اس کریک ڈاؤن کو ڈائریکٹ مانیٹر کرے گا، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ریڈز، گرفتاریوں کا ڈیٹا سی سی پی او آفس بھجوایا جائے گا، ہولڈنگ سینٹر میں افغانیوں کو رکھنے کا ڈیٹا سی سی پی او آفس کو بھجوایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز آج سے کرے گی، آئی جی آفس کی جانب سے پہلے دیگر اضلاع کو کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں اور گزشتہ آرپی اوز کانفرنس میں سختی سے عملدرآمدکا حکم دیا تھا۔