ایک میں ریلیف تو دوسرے مقدمہ میں گرفتاری،کیا عمران خان رہا ہوپائیں گے؟

Nov 15, 2023 | 10:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی ٹی آئی چئیرمین کو ایک کیس میں کچھ ریلیف ملتا ہے تو ان کی کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔سائفر کیس پر16 نومبر تک اسٹے ملنے کے باوجود ہی کل شام ان کی 190 ملین پاونڈ کیس اور توشہ خانہ کیس میں نیب نے گرفتاری ڈال دی ۔یہ گرفتاری اس لیے بھی اہم کے نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد اب نیب چئیرمین تحریک انصاف کو 90 دن تک حراست میں رکھنے کا مجاز ہوچکا ہے۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ جس سے ایک بات تو طے ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف کسی بھی صورت الیکشن سے قبل باہر آتے دکھائی نہیں دیتے۔وفاقی حکومت کی جانب سے نیب کو جیل میں ٹرائل کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل کیلئے اڈیالا جیل میں احتساب عدالت لگانے کی اجازت دیتی ہے۔نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالا جیل سمیت قیدیوں کی جیل میں عمران خان اور دیگرکا ٹرائل کرسکتی ہے۔دوسری جانب آج چئیرمین تحریک انصاف کو سائفر کیس مین کچھ عارضی ریلیف ضرور ملا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل میں 16 نومبر تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پرسوں تک سماعت روکنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت اور جج تعیناتی کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی بھی عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے دلائل کا آغاز کیا اور عدالت کو ٹرائل کی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے کی اجازت کا مطلب اوپن کورٹ نہیں، جس طرح سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دی، وفاقی کابینہ کی جیل ٹرائل منظوری کا نوٹی فکیشن عدالت کے سامنے پیش کر دیں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وہ نوٹی فکیشن ہم دیکھیں گے اس میں کیا لکھا ہوا ہے، تمام ٹرائلز اوپن کورٹ میں ہوں گے اس طرح تو یہ ٹرائل غیر معمولی ٹرائل ہو گا، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ یہ ٹرائل اس طرح چلایا جارہا ہے؟ آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: