ثاقب نثار سے ملاقات کا احوال ،24 نیوزنے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے حلف نامہ کی کاپی حاصل کر لی

Nov 15, 2021 | 16:02:PM
 سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ رانا شمیم
کیپشن: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ رانا شمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )24 نیوزنے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان اپیلٹ کورٹ رانا شمیم کے حلف نامہ کی کاپی حاصل کر لی۔ حلف نامہ میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے ملاقات کا احوال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف نامہ میں نواز شریف اور مریم نواز کو انتخابات تک ضمانت نہ دینے کی بات بھی شامل ہے۔حلف نا مہ کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جولائی 2018 میں خاندان کے ہمراہ گلگت آئے۔ایک شام دیگر فیملی ممبرز کیساتھ لان میں ہم لوگ چائے پی رہے تھے۔ اس شام سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خاصے پریشان تھے اور بے چینی میں رجسٹرار سے بات کر رہے تھے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو ثاقب نثار نے کہا ہائیکورٹ کے جج تک میرا پیغام پہنچادو۔ ثاقب نثار نے پھر خود ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق سے فون پر بھی  بات کی۔

حلف نا مہ میں مزید کہاگیا ہے کہ ثاقب نثار نے جسٹس عامر فاروق سے کہا 25 جولائی کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کسی صورت نہ ہو۔ثاقب نثار کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے یقین دہانی کرائی کہ نواز شریف اور مریم کی ضمانت نہیں ہوگی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے پوچھنے پر انھوں نے کہا رانا صاحب چھوڑیں آپ نہیں سمجھیں گے۔ ثاقب نثار نے مجھے کہا کہ آپ ایسا سمجھیں کہ آپ نے کچھ سنا ہی نہیں۔ثاقب نثار نے کہا پنجاب کی کیمسٹری گلگت بلتستان سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوتوں میں مشروب پینے کا عمل کب شروع ہوا،کون کونسا کھلاڑی یہ کا م کر چکا ،اہم انکشافات کی ویڈیووائرل