جوتوں میں مشروب پینے کا عمل کب شروع ہوا،کون کونسا کھلاڑی یہ کا م کر چکا ،اہم انکشافات کی ویڈیووائرل

Nov 15, 2021 | 14:57:PM
فتح،جوتوں میں مشروب،ویڈیو
کیپشن: جوتوں میں مشرو ب پینے کا عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)  فتح کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن کے دوران  میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کو جوتے میں شراب پیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔تاہم کچھ شائقین کے لیے یہ عمل حیرانی کا بھی باعث تھا۔ اس عمل کو انگریزی میں ’شوئی‘ (Shoey) کہا جاتا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کیا جانے والا یہ عمل پہلی بار نہیں ہوا،بہت سے اور کھلا ڑی بھی اس سے قبل ایسا کر چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ’شوئی‘ کا آغاز 19ویں صدی میں جرمنی سے ہوا ۔اسے عام طور پر آسٹریلیا  سے ہی منسوب کیا جاتا ہے۔کسی بڑے سٹیج پر جوتوں میں شراب ڈال کر پینے کی ابتدا آسٹریلوی کار ریسر ریئال ہیرس نے 2015ء میں ایک مقابلہ جیتنے کے بعد کی مگر اس وقت اس عمل کو بہت زیادہ توجہ حاصل نہیں ہوئی۔ مگر اسی سال ایک اور آسٹریلوی کار ریسر ڈیوڈ رینالڈز نے ریس میں جیت کے بعد شوئی کو انجام دیا۔

یہ ماضی میں کسی بڑے سٹیج پر شوئی کی پہلی مثال تھی۔  آسٹریلوی موٹو جی پی ریسر جیک ملر عالمی سطح پر شوئی انجام دینے والے ایتھلیٹ بنے۔ انہوں نے 2016ء میں اپنی پہلی موٹو جی پی فتح کے بعد جوتے میں شراب ڈال کر پی تھی۔ شوئی کے حوالے سے سب سے مقبول نام آسٹریلوی فارمولا ون ریسر ڈینیئل رکیارڈو کا ہے جو  اب تک متعدد مرتبہ یہ عمل کر  چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:والدین کا سکول دوبارہ کھلنے پر انوکھی خوشی کا اظہار ۔۔دلچسپ ویڈیووائرل

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)