عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

May 15, 2022 | 15:55:PM
عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری
کیپشن: عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)خادم حرمین شریفین  کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ہر طرح کا آرام و سکون پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے لا رہے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کی پریشانی کے پیش نظر عمرہ ویزے کی مدت 30 روزہ کردی گئی ہے اس دوران عمرہ ویزے پرآنے والے مملکت کے مختلف شہروں میں جاسکیں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو30 روز تک مملکت میں قیام کی سہولت ہوگی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمرہ سیزن کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ پہنچنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔

  دوسری جانب ایک رہورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس سال عمرہ سیزن کے آغاز سے پیر 9 مئی 2022 تک پاکستان سے دو لاکھ ایک ہزار سے زائد عمرہ زائرین مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

 واضح رہے کہ 45سال سے زائد عمر افراد کو ایک معینہ مدت کے لیے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے جبکہ 12سے کم عمر بچوں کو پہلے ہی سے مستنی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے بیویوں سے معافی مانگ لی۔ روتے ہوئے آخری ویڈیو پیغام