حلف اٹھانے کی خبریں۔۔ چوہدری نثار علی بھی میدا ن میں آگئے 

May 15, 2021 | 21:44:PM
 حلف اٹھانے کی خبریں۔۔ چوہدری نثار علی بھی میدا ن میں آگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میرا پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان ۔۔۔ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ
یاد رہے کہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے تاہم اب ناراض ن لیگی رہنما نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
وا ضح رہے کہ وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لارہی ہے، مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں انتخاب کے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے کی صورت میں سیٹ خالی ہو جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:حدیبیہ کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائےگا۔۔ رانا ثنا اللہ