روس کا پاکستان کو سستا تیل بیچنے سے انکار

Jun 15, 2022 | 21:18:PM
روس، پاکستان، سستا، تیل، انکار
کیپشن: روس نے پاکستان کو سستا تیل دینے سے انکار کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے سستا تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ روس نے 2015 کے گیس پائپ لائن معاہدے کو بہانہ بنایا ہے۔ سال 2015 میں پاکستان نے گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔ جس کی وجہ سے انہوں نے مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر 30 فیصد کم قیمت پر تیل ملے گا تو وہ ضرور خریدیں گے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کو سستا تیل مل رہا تھا تو انہوں نے کیوں نہ خریدا؟ 

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ روس انہیں تیل بیچنے کے موڈ میں نہیں لیکن وہ گندم خریداری پر بات کررہے ہیں۔ جس کی منظوری کابینہ اور وزیراعظم دے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ اس لیے ابھی کسی اور جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتے۔ 

ڈالر کی قیمت ضرور بڑھی ہے اور وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پاجائے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت پیٹرول کو خسارے پر نہیں بیچیں گے۔