امریکی محکمہ دفاع کیلئے 886 بلین ڈالر سے زائد کی گرانٹ منظور

Jul 15, 2023 | 11:12:AM
US, Department of Defense, 886 billion dollars, excess, grant, approved, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی ایوان نمائندگان نے  محکمہ دفاع کیلئے886 بلین ڈالر   کی گرانٹ منظور کر لی ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائٹر‘‘ کے مطابق مالی سال24-2023 کیلئے  امریکی محکمہ دفاع کیلئے گرانٹ کا بل  امریکی ایوان نمائندگان سے منظور کیا گیا ہے ، ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونا ایک قدامت پسند ترمیم سمجھا جا رہا ہےکیونکہ ڈیمو کریٹس کی جانب سے بل کی حمایت غیر یقنی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :39 ارب ڈالر کا قرض معاف , ماہرین نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں

واشنگٹن کی جانب سے منظور ہونے والا چین کی مخالفت کا کھلم کھلا اعلان ہے کیونکہ یہ رقم فوج کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ ساتھ  چین کا مقابلہ کرنے کے اقدامات پر خرچ ہو گی اس کے علاوہ یوکرین کی مدد کے لیے اضافی300 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں جو روس کی مخالفت  کو واضح کرتا ہے ،بحث کے دوران، ڈیموکریٹس نے متنبہ کیا کہ ان میں سے زیادہ تر NDAA کی حمایت نہیں کریں گے ۔