تعلیم دوست پالیسی ،8 لاکھ سے زائد طلبا کا 39 ارب ڈالر کا قرض معاف

Jul 15, 2023 | 10:33:AM
American government, education friendly, policy, 8 lakh, students, 39, billion dollars, loan waived, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی سپر پاور کہلانے والے امریکا نے تعلیم دوست پالیسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 8 لاکھ سے زائد طلبا کا 39 ارب ڈالر قرض معاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائٹر‘‘کےمطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے 8 لاکھ 4 ہزار طلبا کی ’انکم ڈریون ری پیمنٹ ‘ معاف کر دی ہے جو کہ تقریباً39 ارب ڈالر بنتی ہے ، محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ 20 سے 25 سال تک ماہانہ 'انکم ڈریون ری پیمنٹ' کرنے والے طلبہ کے قرضے معاف کردیے جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر آ گئی،تیل کی قیمت گر گئی

سیکرٹری تعلیم میگوئیل کارڈونا کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے قرض دار طلبا نظام میں موجود خامیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے، یہ نظام قرض معافی کیلئے حق داروں  کی درست نشاندہی نہیں کر پا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم حیات نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ طلبا کو قرض میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے ، محکمہ تعلیم نے430 بلین ڈالر  قرض ریلیف پروگرام کیلئے ریگولیٹری  اتھارٹی بنا دی ہے جو اس عمل کو آگے بڑھائے گی جس میں ممکنہ طو ر پر مہینوں لگ سکتے ہیں ۔