مالی سال 2022-23: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ

Aug 15, 2023 | 21:18:PM
مالی سال 2022-23: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مطابق مالی سال 2022-23 کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیے جن کے مطابق  مالی سال2022-23  میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں 6.90 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ مشروبات شعبے کی پیداوار میں 6.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تمباکو 28.36 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 18.68 فیصد گر گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ

ادارہ شماریات کی جانب سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 59.81 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.66 فیصد کمی سامنے آئی۔

اگر کیمیکلز انڈسٹری کی بات کریں تو اسکی پیداوار 6.96 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

فارماسوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 28.85 فیصد کمی ہوئی جبکہ آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 5.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح آٹوموبیل شعبے کی پیداوار بھی خاطر خواہ نہیں رہی جس میں 49.99 فیصد کی کمی سامنے آئی۔