سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟فیصلہ آج متوقع

Apr 15, 2021 | 11:57:AM
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟فیصلہ آج متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری  کےزیر صدارت   سب کمیٹی  کے آ ج   ہونےوالے اجلاس میں وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافےکا معاملہ زیر غور آئے گا۔

 تفصیلات کے مطابق  وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے  پر غور کیا جائے  گا،صوبائی وزرا کی ہدایت پر تشکیل کردہ سب کمیٹی کا دوسرا اجلاس  اۤج ہوگا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری  سب کمیٹی  اجلاس کی صدارت کریں گی ،اجلاس میں  سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا کے قائدین بھی شریک ہوں گے  جبکہ  سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب اور سیکرٹری خزانہ بھی  شرکت کرینگے۔

 اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر  بحث ہو گی ،پنجاب کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں بجٹ سے قبل 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔ملازمین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل بھی چار تنخواہیں 25 فیصد اضافے کے ساتھ لینے کا مطالبہ کررکھا ہے ۔پنجاب حکومت اور سرکاری ملازمین میں بجٹ سے قبل 4 تنخواہیں لینے پر  تاحال  ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔