آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اضافی ٹکٹس کا اعلان

Mar 14, 2024 | 22:15:PM
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اضافی ٹکٹس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں رواں سال جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا، سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی، پاکستان کا آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہیں، ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا‘‘ نامور پاکستانی کھلاڑی نے انکشاف کر دیا

آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک  1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک سٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہے، گرینڈ پریری سٹیڈیم اور بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔