افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

Jun 14, 2026 | 10:45:AM
افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے، عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ طالبان رجیم اورعلاقائی وعالمی دہشتگرد تنظیموں کے اتحاد کو سامنے لے آیا۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح  ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان طالبان سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے شدید تشویش کا شکار ہیں،  افغانستان میں خواتین کو کم  بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان طالبان اس انسانی بحران سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں جوخود ان کا پیدا کردہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا اقتدار میں رہنے کا جنون، بھارتی معیشت، اقلیتیں اور عوام بدحالی کا شکار

ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں دیکرافغان طالبان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطہ میں بدامنی کے سب سے بڑے سہولت کارہیں،عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔